Ticker

6/recent/ticker-posts

Jumma ka Khutba Mein Hazrat Fatima (R.A) ky Naam - Islamic World

Jumma ky khutba mein Hazrat Bibi Fatima (R.A) Hazrat Imam Hassan (R.A) or Hazrat Imam Hussain (R.A) ky naam keun liay jatay hain.

Jumma ky khutba mein Hazrat Bibi Fatima (R.A) Hazrat Imam Hassan (R.A) or Hazrat Imam Hussain (R.A) ky naam keun liay jatay hain.

خطبہ میں حضرت فاطمہؓ اورحضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ کا نام ہی کیوں.

سوال :- جمعہ اور عیدین کے خطبات میں جہاں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ کے نام لیے جاتے ہیں، دوسری صاحب زادیوں کے نام کیوں نہیں لیے جاتے ؟ حالاں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چار صاحب زادیاں ہیں؟

جواب :- جمعہ اور عیدین کے خطبوں میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور حسنؓ وحسینؓ" پر صلوۃ وسلام کا طریقہ حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کے دور سے شروع ہوا۔ اس کا تاریخی پس منظر، یزید کی حکومت کی طرف سے آلِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ وہ زیادتیاں ہیں، جو تاریخ کا سب سے زیادہ جذباتی، ہیجانی اور المناک مسئلہ ہے۔ 

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ نے اپنے دور میں اس کی تلافی کے لیے یہ طریقہ تجویز فرمایا کہ خطبوں میں ان برگزیدہ ہستیوں پر صلوۃ و سلام بھیجا جانے لگا، جب کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی دوسری صاحب زادیوں یا ان کی اولاد کے ساتھ ایسا کوئی المناک سلوک نہیں ہوا تھا۔ 

اس لیے یہ سلسلہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے بعد آج تک رائج ہے۔ ورنہ یقینا جس طرح آپ کی صاحب زادی حضرت فاطمہؒ ہیں، اسی طرح دوسری بیٹیاں بھی قابلِ احترام ہیں۔ ان میں اگر درجات کا کوئی فرق ہو سکتا ہے یا کیا گیا تو اس کی بنیاد اعمالِ صالحہ اور اخلاص، تقویٰ کے سوا اور کوئی نہیں ہے اور نہ ہو سکتی ہے۔ یہ سب برگزیدہ ہستیاں ہیں اور اللہ کے یہاں سبھی کے بلند درجات ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ خطبات جمعہ اور عیدین میں ان پر درود و سلام بھیجنے کی اس کے سوا کوئی اور وجہ میرے علم میں نہیں ہے ۔ 

بہتر یہ ہے کہ خطیب، حضرت فاطمہؓ کے بعد وَعَلٰى سَائِرِ بَنَّاتِ النَّبِیِّ کہے کہ ہمارے لیے رسولﷺ کی ساری بیٹیاں یکساں قابلِ احترام ہیں۔

(مولانامحمدیوسف اصلاحی)

ماہنامہ عالمی ترجمان القرآن، جنوری ۲۰۱۷ء



Assalamualaikum Warahmatullahi Wabarakatuh 

If You Like This Post.
Kindly comment below the post and share to your Friends & Family. 

Like Us on Facebook  :  Islamic World

Subscribe Our (YT) Channel  :  @islamicworld.5

Thanks to visit Our Blog.

Post a Comment

0 Comments